صدر رئیسی کے دورے سے پہلے ایران کے وزیر پیٹرلیم احمد اسد زادہ نے انڈونیشیائی ہم منصب سے ملاقات کی اور پیٹرلیم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی کے دورے سے پہلے ایران کے وزیر پیٹرلیم احمد اسد زادہ نے انڈونیشیائی ہم منصب سے ملاقات کی اور پیٹرلیم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی۔

ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تیل اور دیگر معدنی وسائل کے شعبے میں پہلے سے تعاون کا رشتہ ہے۔ اس سفر کے دوران دونوں وزراء نے تیل اور گیس کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں متعلقہ شعبوں کے اعلی حکام نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے۔

یاد رہے کہ صدر رئیسی نے اپنے دورے سے پہلے مہر آباد ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر جوکو ویدودو کی دعوت پر ہونے والے دورے کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انڈونیشیا پہنچنے کے بعد جکاتا کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر انڈونیشیا کے وزیر پیٹرلیم نے صدر رئیسی کا استقبال کیا۔ صدر رئیسی انڈونیشیا میں اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے علاوہ پارلیمنٹ کے سپیکر اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملیں گے اور باہمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے میں وزیر خارجہ عبداللہیان، صدر کے سیکریٹری غلام حسین اسماعیلی، وزیر مواصلات عیسی زارع پور، صدر کے معاون برائے علمی، جدید ٹیکنالوجی اور اقتصادی امور روح اللہ دہقانی اور صدر کے سیاسی دفتر کے معاون جمشیدی شامل ہیں۔