مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ عمران اسماعیل کو ڈیفنس کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔ بھائی نے کہا ہے کہ عمران اسماعیل کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنما اور ہزاروں کارکنان گرفتار ہیں۔ ان پر دہشت گردی کے مقدمے درج کردیے گئے ہیں۔