پاکستانی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے دورے کے دوران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دورے کے دوران بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔

دونوں رہنمائوں نے مارکیٹ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پودا بھی لگایا۔

اس موقع پر پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر بھی موجود تھے۔