مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ڈی ایم کے مظاہرین سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کے لیے سرینا چوک سے ریڈ زون میں داخل ہوئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے مظاہرین نے انتظامیہ اور پولیس کو پیچھے دھکیلا، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو حکومتی احکامسے آگاہ کیا گیا۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وزراتِ داخلہ کو اس صورتِ حال کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزراتِ داخلہ سے مشروط کیا تھا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے یا نکلنے کے لیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے۔