مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "آناتولی" خبر رساں ایجنسی نے جمعے کی شام کو اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک آپریشن میں جہادِ اسلامی کے کمانڈر "ایاد الحسنی" کو قتل کر دیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الحسنی، منگل کے روز ہونے والے آپریشن میں شہادت کے درجے پر فائز ہوئے شہید خلیل البہتینی کے عہدے کو سنبھالنے کے ساتھ غزہ کی پٹی میں جنگی اہم امور کی سرپرستی کر رہے تھے۔