مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی شہروں پر حملے کے بعد صہیونی تنصیبات بھی جوابی کاروائی کا شکار ہورہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی میڈیا میں صہیونی فوج کے ریڈیو سٹیشن پر سائبر حملوں کی خبریں زیرگردش ہیں۔ حملوں کے نتیجے میں ریڈیو نشریات کنڑول سے باہر ہوگئی ہیں۔ دراین اثناء سوڈانی ہیگر گروپ "آنانیموس سوڈان" نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ گروپ نے صہیونی تنصیبات کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے کی دہمکی دی ہے۔ آئندہ دنوں میں حملوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔
صہیونی فورسز کے حملوں میں اضافے کے پیش نظر سویڈن نے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی جلد ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت خارجہ نے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کرکے کشیدگی میں کمی لائیں۔
یاد رہے کہ صہیونی فورسز کے تازہ حملوں میں القدس بریگیڈ کے کمانڈر سمیت کئی فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔