پولینڈ کے ایک کنڈرگارٹن اسکول میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے اسکول کی ٹیچر کو ہلاک اور کم از کم 8 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پولینڈ کے ایک گاؤں میں 19 سالہ نوجوان نے کنڈرگارٹن اسکول میں گھس کر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کنڈرگارٹن اسکول کی ٹیچر ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، اس شخص نے کنڈرگارٹن اسکول میں گھس کر ذاتی دشمنی کی بنا پر حملہ کیا اور ہلاک ہونے والی 16 سالہ ٹیچر نیز اس کی سابقہ منگیتر تھی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اب تک پانچ افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے اور چار دیگر کا علاج آؤٹ پیشنٹ کی بنیاد پر کیا گیا تاہم پولیس نے حملہ آور کو ایک گھنٹے میں اس کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔