مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کراچی
کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر واقع انصاف ہاؤس پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
بہاول پور
بہاول پور میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء کو فوری ڈسٹرکٹ کورٹس میں پہنچنے کی ہدایت کردی جبکہ چلاس میں پی ٹی آئی کارکنوں کا صدیق اکبر چوک پر احتجاج, ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
فیصل آباد
فیصل آباد میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں اور تاجروں کی گھنٹہ گھر چوک پر ہاتھا پائی، کارکنوں نےچوک گھنٹہ گھر اور اطراف کی مارکیٹیں بند کرا دیں۔
گوجرہ
گوجرہ میں تحریک انصاف کےکارکنوں کا چوک ملکانوالہ پراحتجاج جبکہ مردان میں پی ٹی آئی کارکنوں نے کالج چوک میں روڈ بلاک کردی۔
پشاور
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا پشاور میں ہشتنگری چوک پر اور استور میں خلفائے راشدین چوک پراحتجاجی مظاہرہ جبکہ مریدکے میں جی ٹی روڈ بلاک کردی گئی ہے۔