آج تہران کی بین الاقوامی نمائشوں کے مرکز میں ایران ایکسپو دو ہزار تیئس نمائش کے پانچویں دور کا آغاز ہوگیا ہے جو کہ تین روز تک جاری رہے گی۔
ایران کی برآمداتی پیداوار اور صلاحیتوں کی نمائش میں ساڑھے سات سو سے زیادہ ایرانی کمپنیوں نے صنعتی، طبی، الیکٹرانک، گھریلو سامان اور پیٹروکیمیکل مصنوعات سمیت مختلف نوعیت کی اپنی پیداوار کو بارہ مختلف شعبوں پیش کیا ہے۔ ساٹھ مختلف ممالک کے نمائندے بھی اس نمائش میں موجود ہیں جن میں متحدہ عرب امارات، پاکستان، روس، ترکیہ اور چین کا نام دیکھا جا سکتا ہے۔