کینیڈا کے صوبے البرٹا میں غیر معمولی طور پر گرم اور خشک موسم میں تیز ہواؤں کے چلنے کی وجہ سے کئی مقامات پر لگی آگ بے قابو ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ البرٹا کے متاثرہ علاقوں سے 25 ہزارافراد کا انخلاء کرا دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مزید افراد کو بھی انخلاء کے لیے  تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

البرٹا میں لگی آگ سے 3 لاکھ ایکڑ پر محیط جنگل راکھ ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔