مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس سے افتتاحی خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دہشتگردی کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کو یاد رکھنا چاہیے کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی تنظیم کا ایک اہم مینڈیٹ ہے۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے رکن ممالک سے انگریزی کو ایس سی او کی تیسری باضابطہ زبان قرار دیے جانے کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او میں اصلاحات اور جدید کاری کے مسائل پر بات چیت شروع ہوچکی ہے۔