ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ خلیج فارس ایران کے ناقابل تردید تشخص کا ایک اہم حصہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نےخلیج فارس کے قومی دن کے موقع پر لکھا کہ خلیج فارس ایران اور خطے کے ناقابل تردید اور مشترکہ تشخص کا ایک اہم حصہ ہے جو علاقائی باشندوں کے لئے وسیع قدرتی ذخائر کا منبع ہے۔

انہوں نے خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اس قابل فخر آبی گزرگاہ اور اس میں موجود قدرتی وسائل سے مشترکہ استفادہ کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان باہمی ہماہنگی اور شراکت کے ساتھ ساتھ خطے کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔