اجراء کی تاریخ: 30 اپریل 2023 - 22:09

صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 2022 کے دوران 14 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی تھی، یہ اعداد وشمار گزشتہ 5 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران صیہونی غاصب فوج کے متعدد سپاہیوں نے خودکشی کی ہے اور اس معاملے کی خبریں میڈیا پر آنے کے ساتھ ہی صیہونی حکام نے خودکشی کے واقعات میں اضافے سے متعلق خبردار کیا ہے۔  
دراین اثناء صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایک فوجی اڈے میں خاتون فوجی اہلکار کی خودکشی کی بھی خبر دی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی تین اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی تھی۔ 

دوسری جانب صیہونی حکومت کے چینل 11 کے مطابق، اسرائیلی فوج، فوجیوں کو خودکشی کے واقعات کو چھپانے کے لئے عام طور پر خودکشی واقعات اور خودکشی کرنے والے فوجیوں کے بارے میں خبریں منظر عام پر آنے سے روکتی ہے اس  لئے واضح ہے کہ خودکشی کرنے والوں کی تعداد اعلان کردہ کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔ 

صہیونی اخبار یدیعوت آحارنوت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 2022 کے دوران 14 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی تھی، یہ اعداد وشمار گزشتہ 5 سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔ 

واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوج مزاحمتی محاذ کی کارروائیوں سے بہت زیادہ پریشان ہے اور فلسطینی گروہوں اور لبنانی حزب اللہ کی مضبوطی کی وجہ سے بہت کمزور ہوچکی ہے۔