امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے ایوان نمائںدگان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان سے ڈیل کرنا مشکل اور شہباز شریف سے ڈیل کرنا آسان ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی نیوز ایجنسی جیو نیوز سے نقل کیا ہے کہ امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے ایوان نمائںدگان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سے متعلق گفتگو کی ہے۔ بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان سے ڈیل کرنا مشکل اور شہباز شریف سے ڈیل کرنا آسان ہوسکتا ہے، مگر امریکا کو قلیل المدتی دو طرفہ مفادات کے بجائے قانون کی حکمرانی کی حمایت کرنی چاہیے۔

انہوں  نے کہا کہ میں پاکستان میں حال ہی میں ہونے والے واقعات پر بات کرنا چاہتا ہوں، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان میں پرو امریکن لیڈرز کو ترجیح دینی چاہیے۔

بریڈ شرمین نے کہا کہ مگر  میں  سمجھتا ہوں کہ امریکا کی وابستگی قانون کی حکمرانی اور جمہوریت سے ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔