مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں موجود یتیم اور نادار بچوں کی تربیت کے لئے قائم مرکز کا دورہ کیا اور اس غیر اعلانیہ دورے کے دوران مرکز کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر مرکز کی انتظامیہ نے بچیوں کیلئے کئے گئے انتظامات پر بریفنگ بھی دی۔
اس دورے کے دوران ایرانی فلاحی تنظیم کے سربراہ علی محمد قادری بھی آیت اللہ ابراہیم رئیسی کے ہمراہ تھے۔