لکی مروت میں پولیس کارروائی کے دوران دو خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک دہشت گرد فائرنگ میں مارا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ لکی مروت کے نواحی گاؤں پہاڑ خیل تھل میں آپریشن کیا گیا جس میں سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس اہلکار شامل تھے۔ آپریشن کے دوران دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کل تین دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سی ٹی ڈی اہل کار زخمی انسپکٹر جاوید اور اے ایس آئی عرفان زخمی ہوئے جنہیں گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔