مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس ونگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی میں دہشتگرد گروہ جیش الظلم کے دہشتگردوں کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ اس صوبے میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کے منصوبے پر عمل کرنے والے تھے۔
اس بیان کے مطابق جیش الظلم کے دہشتگرد اس صوبے میں بم دھماکے کرانے اور عوام کو فائرنگ کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق، جیش الظلم کے دہشتگرد گورنر ہاوس پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ امام جمعہ کے دفتر پر دہشتگردانہ کارروائی کا منصوبہ بنا چکے تھے۔
جیش الظلم کے دہشتگردوں نے گرفتاری کے بعد اعتراف کیا کہ انہوں نے دہشتگردانہ کارروائی سے پہلے ان جگہوں کی شناسائی کی تھی۔