اجراء کی تاریخ: 22 اپریل 2023 - 10:46

عید الفطر اور ایرانی عوام کی تیاریاں مہر خبررساں ایجنسی نے عید الفطر کے موقع پر ایرانی عوام اور عید الفطر کی تیاریوں پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عید الفطر کے موقع پر ایرانی عوام اور عید الفطر کی تیاریوں پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کی ہے۔

پیربابا کے مطابق، کازرون نامی ایرانی شہر میں دولہا اور دلہن عید الفطر پر کھانا پکاتے ہیں۔

محترمہ ڈاکٹر ایمانی کہتی ہیں کہ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے نام حلیم پکا کر عید الفطر کی صبح لوگوں میں تقسیم کرنا اہل یزد کی رسم میں سے ہے۔

کاک صدیق نیز کہتے ہیں کہ سنندج نامی شہر کے لوگ عید الفطر کی صبح سے ہی نذر و نیاز تقسیم کرتے ہیں۔

عمه طلعت عید الفطر کے موقع پر تبریزی عوام کی رسم کے بارے میں کہتی ہیں کہ ماہِ شوال کا چاند دیکھنے کے فوراً بعد بچے کے چہرے کی طرف دیکھتے ہیں اور پھر آئینہ دیکھ کر درود بھیجتے ہیں۔

مش قربون کا کہنا ہے کہ شہر کرد کی خواتین عید الفطر کی صبح نمازیوں میں کاکولی روٹی جو کہ ایک محلی روٹی ہے تقسیم کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، عید الفطر کے موقع پر کرمانی، عید کی نماز کے بعد ان خاندانوں سے ملنے جاتے ہیں جن کا حال ہی میں کسی عزیز کا انتقال ہوا ہے اور اس اہل قبور کی زیارت کرنا کرمانیوں کی دوسری رسومات میں سے ایک ہے۔

امیر کہتے ہیں کہ عید الفطر کے موقع پر ایران کے بوشہر نامی شہر میں گھروں کو سجا کر پانی اور عرق گلاب چھڑکایا جاتا ہے۔ بوشہری مردوں کی پذیرائی کرنے کے کمرے کو "خانۂ مجلسی" اور خواتین کی پذیرائی کرنے کے کمرے کو "خانۂ نشیمن" کہتے ہیں اور عیدالفطر کے دن وہ ان کمروں کو مختلف روایتی کھانے کے دسترخوان سے سجاتے ہیں۔

عید الفطر کے موقع پر ہمدان کے شہر شیرین سوی کے لوگوں کے رواج کچھ یوں ہیں: شیرین سو میں، پہلا شخص جو شوال کا چاند دیکھتا ہے وہ باقیوں کو دکھاتا ہے اور سب درود بھیجتے ہیں۔ عید الفطر کی رات کوئی بھی دعوت میں نہیں جاتا کیونکہ ان کا خیال ہے کہ میزبان فطرہ کا ذمہ دار ہو جائے ہے۔ عیدالفطر کے دن ناشتے کے بعد گھر کی خاتون گندم سے بھری ڈش دسترخوان پر رکھتی ہے اور سب اس پر ہاتھ رکھتے ہیں جسے مقامی زبان میں الباسما کہتے ہیں جو کہ غریبوں کا حصہ ہے۔

شیرین سو ہمدان میں عیدالفطر کے دن محلے کی مسجد میں رمضان اور عیدالفطر سے قبل فوت ہونے والوں کے لیے "قرہ بایرام" کے نام سے ایک تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

ماسال گیلان میں عیدالفطر کی رات اہل خانہ فطرہ ادا کرنے کی رسم کے اجراء کیلئے گھر سے باہر نہیں نکلتے۔ ماسالی خاتون گھر کے ہر فرد کے نام ایک ٹرے میں چاولوں کا ایک پیالہ انڈیلتی ہے اور گھر کے تمام افراد اس چاول کو چھوتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اور خدا سے رزق و روزی میں برکت کی دعا کرتے ہیں اور یہ چاول غریبوں کو دیا جاتا ہے۔

مش قربون کے مطابق، شہر کرد میں، لوگ عید الفطر کے 2 یا 3 دن بعد دوبارہ روزہ رکھتے ہیں تاکہ رمضان سے اپنی دلچسپی اور محبت کا اظہار کیا جا سکے۔

مارجان نیز کہتے ہیں کہ تالش نامی شہر میں عید الفطر کے دن کئی مقامی حلوے پکانے کا رواج ہے، جیسے کہ شکرحلواسی، دوشاب حلواسی، شہد کا حلوہ" اور دیسی گھی کا حلوہ۔

آداش نامی شخص کے مطابق، ترکمان خواتین عید الفطر کے موقع پر روایتی روٹی بناتی ہیں اور یہ رواج ہے کہ گھر کی چھوٹی بچی عید الفطر کے دن نئے کپڑے زیب تن کر کے ان روایتی روٹیوں کو رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے گھر لے جاتی ہے اور انہیں عید کی مبارکباد دیتی ہے۔

کاک صدیق کہتے ہیں کہ مہ آباد میں عیدالفطر کے دن کو ماہ رمضان کو الوداع کہنے کا دن سمجھا جاتا ہے۔ مہابادیوں کے عید ملنے کا سلسلہ صرف ایک دن نہیں، بلکہ 3 دن تک جاری رہتا ہے۔