مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی صدارتی امیدوار کی جانب سے داعش کی تشکیل میں امریکہ کے کردار کے اعتراف پر کہا ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی کا بیان امریکی منافقانہ چہرے سے پردہ ہٹانے کے لئے کافی ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار کا بیان ثابت کرتا ہے بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش کو وجود میں لانے میں امریکہ کا ہی ہاتھ ہے اور وہی اس تکفیری گروہ کا باپ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناصر کنعانی نے مزید لکھا ہے کہ جن لوگوں نے امریکی جرائم سے آنکھیں بند رکھی ہیں رابرٹ ایف کینیڈی کا بیان ان کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔
یاد رہے کہ آنجہانی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ ایف کینیڈی نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔