مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آگئی، پاکستان نے افغانستان کی “کام ایئر” کو مزار شریف سے بھی فلائٹس کی اجازت دے دی،
کابل کے بعد کام ایئرلائن نے مزار شریف سے پاکستان کے لئے فلائٹس کا آغاز کردیا۔
سی اے اے نے کام ائیر کو مزار شریف سے اسلام آباد کے لئے فلائٹس کی اجازت دی، کام ایئر مزار شریف اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار ایک فلائٹ چلائے گی۔