رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں بروز ہفتہ عید ہو گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں قائم ہلال کمیٹوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر رہبر انقلاب اسلامی کے نذدیک ماہ شوال کا چاند ثابت نہیں ہوا  ہے لہذا کل بروز جمعہ 30 رمضان اور عیدالفطر ہفتے کو ہوگی۔

تہران میں عید الفطر کی نماز مصلی امام خمینی (رح) میں بروز ہفتہ صبح آٹھ بجے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔