مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کی پریڈ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل سلامی نے خطے کے ممالک اور مسلمان اقوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آرزو صرف یہی ہے کہ خطے میں امن و امان قائم ہوجائے۔ ہم نے ہمیشہ ہمسایوں کی حمایت کی ہے اور مسلمان اقوام کو ہمارا پیغام یہی ہے کہ ہم ان کو مشکلات میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ اسلامی جمہوری ایران ہمیشہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ صلح و آسائش پر مبنی تعلقات قائم کئے ہیں۔ خطے اور عالمی سطح پر ایران کی دفاعی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی اہمیت کی وجہ سے ایران خطے میں صلح اور امن کا مرکز بن گیا ہے اور اپنی دفاعی طاقت کو خطے میں صلح و دوستی کی فضا قائم کرنے میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔