پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے آج اسلام آباد میں بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے آج اسلام آباد میں بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔

ایرانی سفیر نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات بھی کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔