مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں میں اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر پلیٹ فارم پر ان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
یوم القدس کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سپیکر نے کہا کہ پوری مسلم میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ المبارک فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی فوج کے ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور پوری قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر فلسطین میں اسرائیلی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
سپیکر نے مسجد اقصٰی میں نمازیوں پر اسرائلی فوج کے حالیہ حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کو نماز کے دوران شہید کرنا بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیموں پر اسرائیل جانب معصوم فلسطینی عوام کے خلاف ظالمانہ اقدامات کی روک تھام اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے حالیہ او آئی سی کے اجلاس میں مسجد اقصٰی ک اسرائیلی ٰ پر حملے کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کہ تمام مسلم ممالک اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے مسلم اُمہ کو درپیش بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں فلسطینیوں کی جدو جہد آزادی کی لازوال داستانوں کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا فلسطینی گزشتہ 7 دہائیوں سے اسرائیل کہ ہاتھوں ظلم و بربریت کا شکار ہیں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملہ اس کی ایک واضح مثال ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت تمام انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔