مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں قرائت قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں ایرانی قاری یونس شاہرودی نے سعودی عرب اور مراکش کے حریفوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور تیس لاکھ سعودی ریال کا نقد انعام لیا۔
مقابلے میں سعودی عرب اور مراکش نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ تلاوت قرآن و اذان کا دوسرا بین الاقوامی مقابلہ سعودی عرب میں منعقد ہوا جس میں 165 ممالک سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی۔ مقابلے میں جیوری کے فرائض سعودی عرب، مراکش، لیبیا اور مصر سے تعلق رکھنے والے قرائت کے مشہور اساتذہ نے انجام دیئے۔