اسلامی جمہوری ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے ماریطانیہ کے ہم منصب محمد سالم ولد مرزوک سے ٹیلفون پر رابطہ کیا اور غاصب صہیونی حکومت کے خلاف اسلامی ممالک کے مشترکہ لائحہ عمل پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹیلیفونک گفتگو میں عبداللہیان نے ماریطانیہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس کے کامیابی کے ساتھ انعقاد پر ماریطانیہ کے ہم منصب کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ہم منصب کو تہران کے دورے کی دعوت دی جس کو محمد سالم نے قبول کرلیا۔

دونوں رہنماؤں نے مسجد اقصی پر صہیونی دہشت گرد افواج کے حملے اور فلسطینی نمازیوں پر اسرائیلیوں کے تشدد کی سخت مذمت کی اور صہیونی حکومت کے خلاف مسلمان ممالک کے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے صدر کی حیثیت موریطانیہ کو اس سلسلے میں زیادہ فعالیت کرنے کی تاکید کی۔