مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطینی مجاہدین کے حملوں کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ غاصب صہیونی حکومت نے بیت المقدس میں دو ھزار سے زائد پولیس اہلکار تعیینات کردئیے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے دو ہزار تین سو پولیس مقبوضہ علاقے میں الرٹ ہیں۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے نماز جمعہ کے موقع پر حالات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونیوں نے قدس کے قدیمی علاقے باب الحدید میں مظاہرہ کیا جب کہ فلسطینیوں نے بھی نماز فجر کے بعد مسجد اقصی کے صحن میں جمع ہوکر غاصب صہیونی ریاست کے خلاف نعرے بازی کی۔ 

اس سے پہلے جہاد اسلامی کی عسکری ونگ "سرایا القدس" نے گزشتہ رات غزہ کی پٹی پر صہیونی جارحیت کے بعد اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کیا تھا۔ تنظیم کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صہیونی چیک پوسٹوں کو حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔