مصری وزارت خارجہ نے آج علی الصبح ایک بیان جاری کرتے ہوئے مسجد الاقصیٰ پر صہیونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصری وزارت خارجہ نے نیز مسجد الاقصیٰ کے خلاف صہیونی حکومت کی کھلی جارحیت کہ جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود خواتین سمیت متعدد فلسطینی نمازیوں اور معتکفین زخمی ہوئے کی مذمت کی ہے۔

مصر نے اعلان کیا ہے کہ اس طرح کے مجرمانہ اقدامات سے، تمام اسلامی ممالک سمیت فلسطینی قوم کے تمام طبقات کے غصے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔