شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زیادہ راکٹ داغے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔

جمعے کی رات شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور (فرات کے مشرق میں) کے دو آئل فیلڈز "العمر" اور گیس "کونیکو" میں دو غیر قانونی امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، حملوں کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے کونیکو گیس فیلڈ پر پرواز کی ہے۔

ایک امریکی فوجی اہلکار نے قطر کی الجزیرہ ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ مشرقی شام میں امریکی اڈوں میں سے ایک کو 8 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن اس راکٹ حملے کے نقصان کا تخمینہ لگا رہا ہے۔