مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی سوشل نیٹ ورکس کے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے سرگرم اراکین نے اس ملک کے دارالحکومت پیرس سے ایسی تصاویر اور ویڈیوز شائع کیں ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمانوئل میکرون کی حکومت کی غلط پالیسیوں اور ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے منصوبے کے خلاف، عوام نے جمعرات کے روز بڑے پیمانے پر احتجاج کیا ہے۔
فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے بدترین تشدد کا سہارا لیا اور اطلاعات کے مطابق، آج بھی پیرس کی سڑکیں میدان جنگ کے مناظر پیش کر رہی ہیں۔ مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ میکرون حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرین، مظاہرہ کے تسلسل کو جاری رکھیں گے اور فرانس کے دارالحکومت کے چارلس ڈی گال ہوائی اڈے کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔