مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس ٹیلفیونک گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ نے بیجنگ ملاقات کی مثبت کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزرائے خارجہ کی آئندہ ملاقات اور دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا۔
وزراء نے گفتگو کے دوران رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور ریاض اور تہران کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کا خیر مقدم بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق، امیر عبداللہیان نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور اسے مضبوط کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی تیاری پر زور دیا۔
رپورٹ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے جلد از جلد ملاقات، سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔