مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ پشاور میں عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام نے بھی شرکت کی۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے تاہم رحیم یار خان، صوابی ، بہاولپور اور فیصل آباد سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔