دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کل بروز جمعرات ماہ مبارک رمضان کے آغاز کی اطلاع دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیج فارس کی عرب ریاستوں، عراق اور دیگر اسلامی ممالک میں کل پہلا روزہ اور رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ایران سمیت کئی اسلامی ممالک، خلیج فارس کی  عرب ریاستوں میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل بروز جمعرات  پہلا روزہ ہوگا۔

 ہندوستان کی چاند کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔