مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں نیو کلیئر پروگرام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی، پاکستان سے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہو رہے ہیں، مذاکرات کا محور میکرو اکنامک اور مالی استحکام لانا ہے۔
ایسٹرپریز کے مطابق آئی ایم ایف کسی بھی معاہدے میں نیوکلیئرپروگرام کوجوڑنے میں کوئی سچائی نہیں۔