شمالی کوریا کے صدر نے ایک فوجی مشق کے دورے کے دوران، امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف جوہری حملے کی تیاری پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ کیم جونگ اون نے فوجی اور سیاسی حکام سے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف کسی بھی وقت جوہری حملے کرنے کے لئے تیار رہیں۔ 

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے صدر کا بیان اس وقت سامنے آئے جب اس ملک نے ہفتہ اور اتوار کو اپنی "جنگی ڈیٹرنس اور جوہری جوابی حملے کی صلاحیت" کو مضبوط بنانے کے لیے مشقیں کیں ہیں۔

جنوبی کوریا اور امریکہ گزشتہ ماہ سے سالانہ فوجی مشقوں کا ایک سلسلہ منعقد کر رہے ہیں، جن میں اتوار کو فضائی اور بحری مشقیں اور امریکی سٹریٹیجک بمبار شامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پرشدید تحفظات کا اظہار  کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف جارحیت کی مشق تصور کیا ہے۔