القدس میں تحریک حماس کے ترجمان نے صہیونی غاصب حکومت کو مسجد الاقصی پر کسی بھی حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد سے نقل کیا ہے کہ بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان "محمد حمادہ" نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت مسجد الاقصی اور بیت المقدس میں مذہبی جنگ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ماہ رمضان سے خوفزدہ ہیں اور شہر قدس کو اپنے قبضے میں لینے اور اسے فوجی چھاؤنی میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کبھی بھی صہیونی حکومت کو مسجد الاقصی کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور اس مسجد پر کوئی بھی حملہ بجلی کی چمک کی مانند ہوگا جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے۔