عمان کے مفتی اعظم نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے نے صہیونیوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ صیہونی حکومت کی تباہی کی نوید ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الخلیج آن لائن سے نقل کیا ہے کہ عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بعد غاصب صہیونی حکومت کے ستون اور دل لرز گئے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس معاہدے کے اعلان کے بعد صہیونی حکومت کو یقین تھا کہ حالیہ معاہدے میں غاصبوں کی مکمل تباہی کا اعلان کیا گیا ہے۔

عمان کے مفتی اعظم نے تقویٰ اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے امن کے تحفظ پر زور دیا اور کہا کہ ہم خطے میں اپنے بھائیوں کے درمیان اتحاد، افہام و تفہیم اور تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ عمان کے مفتی اعظم کا شمار خطے کی ان مذہبی شخصیات میں ہوتا ہے جو ہمیشہ صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے اور غاصبوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے سخت موقف رکھتے ہیں۔