چینی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چین، روس، ایران اور دیگر ملکوں کی بحری افواج 15 سے 19 مارچ تک بحیرہ عمان کے پانیوں میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ 15 سے 19 مارچ تک چین، ایران، روس اور دیگر ملکوں کی بحری افواج بحیرہ عمان میں مشترکہ بحری مشقیں 'سیکیورٹی ٹائیز 2023' منعقد کریں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کی نمائندگی میزائل ڈسٹرائر ناننگ کریں گے۔ جو فضائی سرچ آپریشنز، سمندری ریسکیو، بحری پریڈ کی تشکیل کی مشقوں اور اسی طرح مشقوں کے فریم ورک کے اندر دیگر کاموں میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ آخری بار جب تینوں ملکوں کی افواج نے مشترکہ مشقوں کے لیے مل کر کام کیا وہ ووسٹوک 2022 مشقیں تھیں جو  1-7 ستمبر 2022 کو روس کی میزبانی میں منعقد ہوئی تھیں۔