مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر بشار اسد اس سفر کے دوران اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
یہ سفر ایسے حالات میں انجام پایا ہے کہ ماسکو، دمشق اور انقرہ کے تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ایک سہ فریقی اجلاس کے انعقاد کے لئے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو دعوت دی ہے۔
اسی تناظر میں گزشتہ برس اٹھائس دسمبر کو دمشق انقرہ تعلقات کو معمول پر لانے کے مقصد سے ترکیہ اور شام کے وزرائے دفاع کی ایک ملاقات ماسکو میں ہوئی تھی جس میں بعض آپسی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔