مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج ﴿12مارچ﴾ صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی ایوی ایشن میوزیم کا افتتاح کر دیا گیا جسے "آرمی میوزیم آف وار ایجوکیشن اینڈ ماڈرن ایوی ایشن اچیومنٹس" کا نام دیا گیا ہے۔ میوزیم کی افتتاحی تقریب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلیٰ عسکری مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، ایرانی فوج کی بری افواج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری اور آرمی ایوی ایشن کے کمانڈر سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل یوسف قربانی بھی موجود تھے۔
میوزیم میں مختلف شعبوں میں ایران آرمی ایوی ایشن کی صلاحیتوں کے ایک حصے کے ساتھ ساتھ بعض تازہ ترین کامیابیوں کو بھی نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
نمائش میں حیدر کروز میزائل اور شفق ہیوی اینٹی ٹینک میزائل بھی شامل ہیں۔
حیدر ایئربیس کروز میزائل ہے جس کا وزن 60 کلوگرام اور 3 میٹر 70 سینٹی میٹر لمبا ہے۔میزائل میں مائیکرو ٹربائن انجن لگا ہوا ہے جس کا وزن 40 کلوگرام ہے۔ اس کی رینج 200 کلومیٹر اور رفتار تقریباً 500 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ حیدر کروز میزائل اہداف کی شناخت، ٹارگٹ امیجز بھیجنے، اہداف کو آپٹیکل لاک کرنے اور منٹوں میں تباہ کرنے کی صلاحیت ہے۔
شفق ہیوی اینٹی ٹینک میزائل کا وزن 48 کلو گرام اور لمبائی 189 سینٹی میٹر ہے، اس کی رینج 20 کلومیٹر ہے اور اس کے وار ہیڈ کا وزن 13 کلوگرام ہے۔ یہ میزائل دن رات اور تمام موسمی حالات کے آپریشنز میں قابل عمل ہے۔