پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ معاہدہ مشرق وسطیٰ اور مسلم دنیا میں امن واستحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے اچھا اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی ثالثی میں معاہدہ ظاہر کرتا ہےاجتماعی حکمت کے ساتھ جیتنا ممکن ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع تھے جن کی بحالی کے فیصلے کا اعلان گزشتہ روز سامنے آیا۔

عالمی رہنماؤں نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔