ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایران سعودی معاہدہ امریکا کے ساتھ اسرائیل کے لیے بھی دھچکا ہے، اس معاہدے سے ایران کو تنہا کرنے کی امریکی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی پر پاکستانی نجی نیوز چینل "جیو نیوز" کی خصوصی ٹرانسمیشن میں ممتاز شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

امریکہ میں تعینات سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایران سعودی معاہدہ امریکا کے ساتھ اسرائیل کے لیے بھی دھچکا ہے، اس معاہدے سے ایران کو تنہا کرنے کی امریکی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

پاکستانی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ معاہدہ چین میں ہونا اس بات کا اظہار ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن کس طرف ہے۔

سعودی جیو اسٹریٹجک ایکسپرٹ فہیم حامد الحامد نے کہا کہ چین اس خطے کی اہم طاقت اور امن و استحکام کی علامت ہے، یہ معاہدہ سعودی حکومت کی اس پالیسی کا اظہار ہے کہ اب ایران اور سعودی عرب اتحادی کے طور پر آگے بڑھیں گے۔

ممتاز تجزیہ کار عادل نجم نے کہا کہ امریکا اس صورت حال پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔