ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کیلئے 14 مئی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کیلئے 14 مئی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے ٹی وی پر نشر کردہ تقریر میں کہا کہ ملک میں صدر اور ارکان پارلیمنٹ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ 14 مئی کو ہوگی۔صدر اردوان نے کہا کہ انتخابات مجوزہ تاریخ 18 جون سے پہلے اس لیے منعقد کروائے جا رہے ہیں کیونکہ ان دنوں میں یونیورسٹی امتحانات، موسم گرما کی تعطیلات اور حج پر روانگی کیلئے تیاری ہو رہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی انتخابی مہم میں ہولناک زلزلے کے بعد بحالی پر توجہ دی جائے گی اور کسی قسم کی موسیقی استعمال نہیں ہوگی۔ترک صدر نے کہا کہ ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے تمام پارلیمانی امیدواروں کو ڈزاسٹر اینڈ ایمرجنسی اتھارٹی میں زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈ جمع کروانا ہوگا۔

سرکاری گزیٹ میں شائع ہونے والے ایک حکم نامے کے مطابق زلزلہ متاثرین اپنے موجودہ رہائشی شہروں میں حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔