اجراء کی تاریخ: 10 مارچ 2023 - 12:47

صدر شی جنپنگ کو چین کی پارلیمنٹ ’’ نیشنل پیپلز کانگریس‘‘ کے 2 ہزار 952 ارکان نے متفقہ طور پر صدر منتخب کیا۔ شی جنپنگ ملک کے مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ بھی بن گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روس الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر شی جنپنگ نے عظیم ہال آف دی پیپل میں ہونے والے نیشنل پیپلز کانگریس کے اجلاس میں مسلسل تیسری بار آئندہ پانچ سال کی مدت کے لیے صدر منتخب ہونے پر حلف اُٹھا لیا۔

صدر شی جنپنگ کو چین کی پارلیمنٹ ’’ نیشنل پیپلز کانگریس‘‘ کے 2 ہزار 952 ارکان نے متفقہ طور پر صدر منتخب کیا۔ شی جنپنگ ملک کے مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ بھی بن گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں شی جنپنگ کو پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر مزید پانچ سال کے لیے منتخب کیا گیا تھا جس کے باعث ہی ان کی تیسری مدت کے لیے صدر بننے کی راہ ہموار ہوئی۔

چین میں کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ میں پہلی بار کسی ایک رہنما کے پاس ملک کے تینوں بڑے اہم عہدے ہیں۔ ان عہدوں کے باعث شی جنپنگ چین میں ماؤزے تنگ کے بعد سب سے طاقتور شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں۔