مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی آج ایک درخت لگا کر روز شجر کاری کی تقریبات میں حصہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی وسائل کا تحفظ، جنگلات میں اضافہ اور فاریسٹ پارکوں کا قیام وہ تین اہم اور بنیادی اقدام ہیں جن کے ذریعے ملک میں ماحولیات کا تحفظ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
ایرانی ایوان صدر کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ آئندہ 4 سالوں کے دوران ایران بھر میں 1 ارب درخت لگانے کا منصوبہ اس حوالے سے اٹھائے گئے اچھے اور گراں قدر اقدمات میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کے تحت ہر ایرانی کو تین درخت لگانا لازمی ہے۔
انہوں نے ملک میں پودوں کی جینیاتی اصلاح اور ذخیرہ اندوزی کو زرعی محصولات کی پیداوار میں اضافے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے اور بیجوں کے میدان میں ملک میں خود انحصاری کے حصول کے لیے دیرپا اور موثر اقدامات قرار دیا اور اس ضمن میں قومی شجریات گارڈن میں اٹھائے گئے اقدامات کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے اس ادارے کے ماہرین زراعت اور محققین کی کوششوں کو بھی سراہا۔