ولادت باسعادت امام مہدی(عج) کی رات کو مسجد مقدس جمکران سمیت ملک بھر کی مساجد اور قومی میڈیا میں 8 بج کر 55 منٹ پر "لبیک یا مہدی عج" کی صدائیں بلند کی جائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم گورنریٹ کے سماجی اور ثقافتی شعبے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ولادت باسعادت امام مہدی(عج)کی رات کو مسجد مقدس جمکران سمیت ملک بھر کی مساجد اور قومی میڈیا میں "لبیک یا مہدی عج" کی صدائیں بلند کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نیمہ شعبان کی رات، لبیک یا مہدی (ع) اور دعائے امام زمانہ علیہ السلام کی صدائیں ٹھیک 20:55 کو مسجد جمکران میں شروع ہوگی اور اسی وقت قومی میڈیا اور ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں یہی صدائیں گونجیں گی۔