توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی سیشن کورٹ میں ضمانت مسترد ہونے اور وارنٹِ گرفتاری پر امریکہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاکستان، کشمیر اور افغانستان سے متعلق صحافیوں کے کڑے سوالات کے جوابات دیے۔ اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی سازش قرار دینے والے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت مسترد ہونے اور وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر بھی ایک صحافی نے سوال کیا کہ یہ سیاسی انتقام نہیں۔

جس پر ترجمان امریکی حکومت نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت، آئین اور قانون کی حمایت کرتے ہیں لیکن آپ کا سوال سراسر پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس لیے یہ سوال پاکستان کی عوام سے کیا جانا چاہیے۔