واضح رہے کہ اس فلم میں دین مبین اسلام کے دائرے میں شامل انسانیت،کرامت، مہربانی اور اخلاقیات کی منظرکشی اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عالمین کے لیے رحمت ہونے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

11 سال پہلے ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم ساز اور ہدایت کار مجید مجیدی جب پیغمبر اسلام(ص) کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم "محمد رسول اللہ (ص)" کی شوٹینگ کر رہے تھے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اس کے سیٹ کا دورہ کیا اور اس کی ویڈیو پہلی بار آج منظر عام پر لائی گئی ہے۔

فلم کی ترکی سمیت مختلف زبانوں میں ڈبنگ اور انگریزی میں سب ٹائٹل کے ساتھ ریلیز ہوئی۔

لیبلز