مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کو پیکنگ یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر کا خطاب دینے کی تقریب یونیورسٹی کے صدر، پروفیسرز اور طلباء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
بیجنگ یونیورسٹی کے سربراہ ہاو پنگ نے ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی چین اور اس یونیورسٹی میں موجودگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور فروغ دینے میں آیت اللہ رئیسی کی خدمات اور اقدامات سمیت ان کی خطے اور دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے اعتراف میں بیجنگ یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر کے عنوان سے اسناد سے نوازا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر کو اعزازی پروفیسر کی ڈگری یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کی منظوری کے بعد عطا کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی نے یہ ڈگری دے کر دونوں دوست ملکوں کے درمیان مسلسل تعاون اورشاندار تعلقات کے لیے ان کی کوششوں خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق، تقریب میں یونیورسٹی کے شعبے"ایران شناسی" اور زبان فارسی کے 4 بہترین پروفیسرز "لی لنگ"، "لیو انگ جون"، "شب گوانگ" اور "بوائینگ بِنگ" کی تجلیل بھی کی گئی۔
یاد رہے پیکنگ یونیورسٹی دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں 23ویں اور ایشیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔