پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں امریکا اور چین نے ہماری بھرپور مدد کی، پوری دنیا نے مشکلات میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی پر آواز اٹھائی، جنیوا کانفرنس میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ میں کامیابی ہوئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں کئی بحرانوں کا سامنا ہے۔